QR CodeQR Code

کشمیر اور فلسطینوں کی جدوجہد میں مظلوموں کیساتھ ہیں،چودھری سرور

5 Jun 2019 15:28

گورنر پنجاب کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ان شاء اللہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور وہ جلد ہی آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے، کیوں کہ جس جدوجہد میں خون سے آبیاری شامل ہو جائے وہ تحریک امر ہو جایا کرتی ہیں، ان کی آزادی کوئی نہیں روک سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، پرامن احتجاج کریں، حکومت کوئی گڑبڑ نہیں کرے گی۔ لاہور میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد فاونٹین ہاوس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت چیلنجز سے نمٹنے کی کوششیں کر رہی ہے، حکومت نیک نیتی کیساتھ اس ملک کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر جماعت کا حق ہے، اپوزیشن ضرور احتجاج کرے، پُرامن احتجاج پر ہم گڑبڑ نہیں کریں گے، قانون کا احترام سب پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینٹینر اپوزیشن خود افورڈ کر سکتی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ چاند کا جھگڑا نہیں، فواد چودھری اور مفتی صاحبان دونوں کے موقف درست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطینوں کی جدوجہد میں مظلوموں کے ساتھ ہیں، ان شاء اللہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور وہ جلد ہی آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے، کیوں کہ جس جدوجہد میں خون سے آبیاری شامل ہو جائے وہ تحریک امر ہو جایا کرتی ہیں، ان کی آزادی کوئی نہیں روک سکتا۔


خبر کا کوڈ: 798019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798019/کشمیر-اور-فلسطینوں-کی-جدوجہد-میں-مظلوموں-کیساتھ-ہیں-چودھری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org