کراچی میں سینکڑوں ڈکیتیوں اور متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث 4 ملزم گرفتار
5 Jun 2019 22:47
ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں فرقان، جاوید، سکیر احمد اور جاوید بلوچ شامل ہیں جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے ہے، انہیں انٹیلی جنس اطلاع پر چوکنڈی روڈ سے گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے تین اوان گولے، ایک دستی بم اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 500 سے زائد ڈکیتیوں اور متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں فرقان، جاوید، سکیر احمد اور جاوید بلوچ شامل ہیں جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے ہے، انہیں انٹیلی جنس اطلاع پر چوکنڈی روڈ سے گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے تین اوان گولے، ایک دستی بم اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش لندن قیادت کے حکم پر ڈکیتی کی 500 سے زائد وارداتوں، بھتہ وصولی، قتل، قربانی کی کھالیں چھیننے جیسے سنگین جرائم کا اعتراف کیا۔
خبر کا کوڈ: 798055