0
Wednesday 5 Jun 2019 22:47

کراچی میں سینکڑوں ڈکیتیوں اور متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث 4 ملزم گرفتار

کراچی میں سینکڑوں ڈکیتیوں اور متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث 4 ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 500 سے زائد ڈکیتیوں اور متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں فرقان، جاوید، سکیر احمد اور جاوید بلوچ شامل ہیں جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے ہے، انہیں انٹیلی جنس اطلاع پر چوکنڈی روڈ سے گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے تین اوان گولے، ایک دستی بم اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش لندن قیادت کے حکم پر ڈکیتی کی 500 سے زائد وارداتوں، بھتہ وصولی، قتل، قربانی کی کھالیں چھیننے جیسے سنگین جرائم کا اعتراف کیا۔
 
ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملزمان نے کراچی میں ہڑتال کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور متحدہ و حقیقی تصادم میں ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا۔ گرفتار ملزمان کیخلاف شہر کے متعدد تھانوں میں قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور ان کے خلاف دہشتگردی کے مزید مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 798055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش