QR CodeQR Code

کے پی حکومت کا صوبے میں مدارس کو تعلیمی نظام کے دھارے میں لانے کا فیصلہ

5 Jun 2019 23:19

ترجمان نے کہا کہ مدارس میں فنی تعلیم شروع کرنے کیلئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد باوقار انداز میں اپنی روزی کما سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں مدارس کو تعلیمی نظام کے دھارے میں لانے کیلئے 3 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ مدارس میں اضافی کمروں کی تعمیر سمیت زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح مدارس کے طلبہ کو مالی امداد دی جائے گی تاکہ ان کی معاشی مشکلات کم کی جاسکیں۔ ترجمان نے کہا کہ مدارس میں فنی تعلیم شروع کرنے کیلئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد باوقار انداز میں اپنی روزی کما سکیں۔


خبر کا کوڈ: 798058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798058/کے-پی-حکومت-کا-صوبے-میں-مدارس-کو-تعلیمی-نظام-دھارے-لانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org