0
Wednesday 5 Jun 2019 23:19

کے پی حکومت کا صوبے میں مدارس کو تعلیمی نظام کے دھارے میں لانے کا فیصلہ

کے پی حکومت کا صوبے میں مدارس کو تعلیمی نظام کے دھارے میں لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں مدارس کو تعلیمی نظام کے دھارے میں لانے کیلئے 3 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ مدارس میں اضافی کمروں کی تعمیر سمیت زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح مدارس کے طلبہ کو مالی امداد دی جائے گی تاکہ ان کی معاشی مشکلات کم کی جاسکیں۔ ترجمان نے کہا کہ مدارس میں فنی تعلیم شروع کرنے کیلئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد باوقار انداز میں اپنی روزی کما سکیں۔
خبر کا کوڈ : 798058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش