QR CodeQR Code

ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، صمصام بخاری

8 Jun 2019 12:25

اپنے ایک بیان میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بارودی سرنگیں بچھانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے عید پر کوئٹہ اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ قومی امور پر ایک پیج پر آئیں۔ صمصام بخاری نے اپنے ایک بیان میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوان اور افسران بلا تفریق جانیں قربان کر رہے ہیں اور دھرتی ماں پر بیٹوں کی قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں، بارودی سرنگیں بچھانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا، امن کے قیام کی جو قیمت ہمارے جوانوں نے ادا کی، وہ تا قیامت ادا نہیں ہو سکتی، پوری قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 798359

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798359/ملکی-اداروں-کے-خلاف-ہرزہ-سرائی-کرنے-والوں-کو-شرم-ا-نی-چاہیے-صمصام-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org