QR CodeQR Code

امریکی وزیر دفاع کی امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی تصدیق، ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، گیٹس

19 Jun 2011 19:36

اسلام ٹائمز:ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ امریکہ کے مذاکرات کرانے میں کئی دیگر ممالک بھی شامل ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی یہ مذاکرات ابتدائی سطح پر ہیں۔ رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ امریکہ اس طرح کے اقدام عراق میں بھی کر چکا ہے جہاں فوج نے سنی قبائل سے مذاکرات کئے جس کے نتیجے میں جنگ کا خاتمہ ہو سکا


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکہ اور طالبان کے درمیان رابطوں کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ یہ رابطے امریکی دفتر خارجہ کی زیر نگرانی ہوئے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ امریکہ کے مذاکرات کرانے میں کئی دیگر ممالک بھی شامل ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی یہ مذاکرات ابتدائی سطح پر ہیں۔ رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ امریکہ اس طرح کے اقدام عراق میں بھی کر چکا ہے جہاں فوج نے سنی قبائل سے مذاکرات کئے جس کے نتیجے میں جنگ کا خاتمہ ہو سکا۔ اس سے پہلے رابرٹ گیٹس نے امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات سے انکار کیا تھا جبکہ حامد کرزئی نے ہفتے کو کابل میں خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اقرار کیا تھا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی القاعدہ اور طالبان پر پابندیوں کی فہرست الگ کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 79851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/79851/امریکی-وزیر-دفاع-کی-امریکہ-اور-طالبان-کے-درمیان-مذاکرات-تصدیق-ابھی-ابتدائی-مراحل-میں-ہیں-گیٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org