QR CodeQR Code

بابر اعوان کا شہباز شریف سے میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے رکھنے کا مطالبہ

9 Jun 2019 12:08

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کو ملک میں علاج کروانے کا پابند کریں، جن اسپتالوں میں 20 کروڑ لوگ اعتبار کرتے ہیں، شریف خاندان ان سے بھاگنے کی وجہ بتائے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے شہباز شریف سے بیرون ملک سے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا، بابراعوان کہتے ہیں کہ شہباز کے استقبال کے لئے ڈیڑھ درجن کارکنوں کا سمندر ایئرپورٹ آیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی وطن واپسی پر حکمران جماعت کا رد عمل سامنے آگیا، تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے شہباز شریف سے میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف لندن میں کرائے گئے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کریں، تاکہ عوام اور عدالت کو پتہ چل سکے کہ شہباز شریف نے کس چیز کا علاج کروایا۔ بابر اعوان نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کو ملک میں علاج کروانے کا پابند کریں، جن اسپتالوں میں 20 کروڑ لوگ اعتبار کرتے ہیں، شریف خاندان ان سے بھاگنے کی وجہ بتائے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز کے استقبال کےلئے ڈیڑھ درجن کارکنوں کا سمندر آیا، کارکنوں کا ہجوم دیکھ کر شہباز شریف تحریک سے توبہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 798536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798536/بابر-اعوان-کا-شہباز-شریف-سے-میڈیکل-رپورٹس-عدالت-کے-سامنے-رکھنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org