QR CodeQR Code

پاراچنار، پیپلز پارٹی کیجانب سے آصف زرداری کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کا اعلان، پی پی پی رہنما

10 Jun 2019 22:37

حاجی جمیل حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم میں پیپلز پارٹی کے اراکین سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کرینگے۔ انہوں نے پاراچنار میں بدھ کے روز 10 بجے احتجاج کرنے کا اعلان بھی کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کرم کے صدر حاجی جمیل حسین طوری کی جانب سے آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پاراچنار میں بدھ کے روز 10بجے احتجاج کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ عمران خان کے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب سے حکومت میں آیا ہے، مخالف سیاسی پارٹیز کو نشانہ بنایا ہوا ہے۔ اور سیاسی انتقام اس کا وطیرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چیئرمین بلاول بھٹو کے ہر آواز پر لبیک کہیں گے، چیئرمین کے اشارے کا انتظار کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں پیپلز پارٹی کے اراکین سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کرینگے۔ انہوں نے پاراچنار میں بدھ کے روز 10 بجے احتجاج کرنے کا اعلان بھی کردیا۔


خبر کا کوڈ: 798786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798786/پاراچنار-پیپلز-پارٹی-کیجانب-سے-آصف-زرداری-کی-گرفتاری-کیخلاف-احتجاج-کا-اعلان-پی-رہنما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org