QR CodeQR Code

حکمرانوں میں کوئی امریکا کا چھوٹا ایجنٹ ہے تو کوئی بڑا، اسامہ اور اوباما ایک تصویر کے دو رخ ہیں، صاحبزادہ فضل کریم

20 Jun 2011 00:26

اسلام ٹائمز:ایوانِ اقبال لاہور میں استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمیں نے کہا کہ طالبان نواز سکیورٹی اداروں کو برداشت نہیں کیا جائیگا، تاہم ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں پر جان بھی قربان ہے


لاہور:اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں امریکی طالبان کر رہے ہیں۔ طالبان اور مکتی باہنی والوں میں کوئی فرق نہیں، یہ بھی پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ایوانِ اقبال لاہور میں استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان نواز سکیورٹی اداروں کو برداشت نہیں کیا جائیگا، تاہم ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں پر جان بھی قربان ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ سیاستدانوں کے درمیان اقتدار کی جنگ جاری ہے، ہمارے حکمرانوں میں کوئی امریکا کا چھوٹا ایجنٹ ہے تو کوئی بڑا، جبکہ ملک داخلی طور پر کمزور ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ اسامہ اور اوباما ایک تصویر کے دو رخ ہیں، اسامہ مذہبی دہشت گرد تھا، جس نے 35 ہزار پاکستانیوں کو شہید کرایا۔


خبر کا کوڈ: 79890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/79890/حکمرانوں-میں-کوئی-امریکا-کا-چھوٹا-ایجنٹ-ہے-بڑا-اسامہ-اور-اوباما-ایک-تصویر-کے-دو-رخ-ہیں-صاحبزادہ-فضل-کریم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org