QR CodeQR Code

پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل پشاور سے گرفتار

11 Jun 2019 12:43

گلالئی اسماعیل کیخلاف ریاستی اداروں کیخلاف تقاریر کے معاملے پر دہشتگردی کے 2 مقدمات تھانہ کورال اور تھانہ شہزاد ٹاﺅن میں درج ہیں۔ پولیس نے ایس ایچ او کورال کی سربراہی میں پشاور میں کارروائی کرکے پی ٹی ایم رہنما کو گرفتار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی رہنما گلالئی اسماعیل کو پشاور سے گرفتار کرلیا۔ دہشت گردی کے 2 مقدمات میں مطلوب پی ٹی ایم رہنما کو وفاقی پولیس نے پشاور حیات آباد میں کارروائی کرکے گرفتار کیا ہے۔ گلالئی اسماعیل کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کے معاملے پر دہشت گردی کے 2 مقدمات تھانہ کورال اور تھانہ شہزاد ٹاﺅن میں درج ہیں۔ پولیس نے ایس ایچ او کورال کی سربراہی میں پشاور میں کارروائی کرکے پی ٹی ایم رہنما کو گرفتار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 798910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798910/پی-ٹی-ایم-رہنما-گلالئی-اسماعیل-پشاور-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org