QR CodeQR Code

حکومت نے عوام دوست نہیں آئی ایم ایف دوست بجٹ پیش کیا، ساجد میر

12 Jun 2019 10:00

بجٹ پر اپنے ردعمل میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں سے مہنگائی کا سونامی آئے گا، بجٹ سے بیروزگاری بڑھے گی، ہمارے ادارے اربوں روپے کا بجٹ کھا رہے ہیں، سفید ہاتھی بنے اداروں سے متعلق فیصلے کرنا ہوں گے، حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدے پر پورا نہیں اُتر سکی۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ ساجد میر نے کہا کہ حکومت نے عوام دوست نہیں آئی ایم ایف دوست بجٹ پیش کیا، جو عوام دشمنی پر مبنی ہے۔ بجٹ پر اپنے ردعمل میں سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں سے مہنگائی کا سونامی آئے گا، بجٹ سے بیروزگاری بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ادارے اربوں روپے کا بجٹ کھا رہے ہیں، سفید ہاتھی بنے اداروں سے متعلق فیصلے کرنا ہوں گے، حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدے پر پورا نہیں اُتر سکی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگا کر حکومت نے پوری قوم کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 799068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799068/حکومت-نے-عوام-دوست-نہیں-آئی-ایم-ایف-بجٹ-پیش-کیا-ساجد-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org