0
Wednesday 12 Jun 2019 10:00

حکومت نے عوام دوست نہیں آئی ایم ایف دوست بجٹ پیش کیا، ساجد میر

حکومت نے عوام دوست نہیں آئی ایم ایف دوست بجٹ پیش کیا، ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ ساجد میر نے کہا کہ حکومت نے عوام دوست نہیں آئی ایم ایف دوست بجٹ پیش کیا، جو عوام دشمنی پر مبنی ہے۔ بجٹ پر اپنے ردعمل میں سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں سے مہنگائی کا سونامی آئے گا، بجٹ سے بیروزگاری بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ادارے اربوں روپے کا بجٹ کھا رہے ہیں، سفید ہاتھی بنے اداروں سے متعلق فیصلے کرنا ہوں گے، حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدے پر پورا نہیں اُتر سکی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگا کر حکومت نے پوری قوم کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 799068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش