QR CodeQR Code

کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی میں سینیٹ نمائندوں کیلئے الیکشن کا انعقاد

13 Jun 2019 22:18

ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی داد چانڈیو شعبہ میٹلرجیکل انجینئرنگ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ منیزہ فراز شعبہ الیکٹرونک انجینئرنگ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر شعبہ میکینیکل انجینئرنگ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران زکریا شعبہ ریاضی تین سال کیلئے بلامقابلہ سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی این ای ڈی یونیورسٹی میں سینیٹ کے نمائندوں کیلئے الیکشن کا انعقاد کیا گیا، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی داد چانڈیو شعبہ میٹلرجیکل انجینئرنگ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ منیزہ فراز شعبہ الیکٹرونک انجینئرنگ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر شعبہ میکینیکل انجینئرنگ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران زکریا شعبہ ریاضی تین سال کیلئے بلامقابلہ سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ وائس چانسلر این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو اور رجسٹرار سیّد غضنفر حسین نے منتخب اساتذہ کو مبارک باد دی۔


خبر کا کوڈ: 799364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799364/کراچی-این-ڈی-یونیورسٹی-میں-سینیٹ-نمائندوں-کیلئے-الیکشن-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org