0
Thursday 13 Jun 2019 22:18

کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی میں سینیٹ نمائندوں کیلئے الیکشن کا انعقاد

کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی میں سینیٹ نمائندوں کیلئے الیکشن کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی این ای ڈی یونیورسٹی میں سینیٹ کے نمائندوں کیلئے الیکشن کا انعقاد کیا گیا، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی داد چانڈیو شعبہ میٹلرجیکل انجینئرنگ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ منیزہ فراز شعبہ الیکٹرونک انجینئرنگ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر شعبہ میکینیکل انجینئرنگ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران زکریا شعبہ ریاضی تین سال کیلئے بلامقابلہ سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ وائس چانسلر این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو اور رجسٹرار سیّد غضنفر حسین نے منتخب اساتذہ کو مبارک باد دی۔
خبر کا کوڈ : 799364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش