QR CodeQR Code

حکومت کسی پر اس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی، چیئرمین ایف بی آر

14 Jun 2019 22:40

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ زرعی ٹیکس صوبوں کی ذمہ داری ہے، ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لئے استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ایگری کلچر کا شعبہ بھی اب رجسٹرڈ ہونا چاہیئے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ اپنی ہر ممکن کوشش کریں۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ ہزاروں آڑھتیوں کے ٹیکس کو 10 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کردیا ہے۔ کراچی میں کونسل آف فارن ریلیشنز کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ ایگری کلچر اکانومی صوبائی معاملہ ہے، اگر آپ اس تناظر میں دیکھیں گے تو آپ کو سخت فیصلے کرنا پڑیں گے، آڑھتیوں پر اس بجٹ میں 10 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک ٹیکس لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ 12 لاکھ کمانے والے پر ڈھائی ہزار روپے ٹیکس لگایا گیا ہے، حکومت کسی پر اس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی، دستور میں لکھا ہے زرعی ٹیکس صوبوں کی ذمہ داری ہے، ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لئے استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایگری کلچر کا شعبہ بھی اب رجسٹرڈ ہونا چاہیئے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ اپنی ہر ممکن کوشش کریں۔


خبر کا کوڈ: 799509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799509/حکومت-کسی-پر-اس-کی-بساط-سے-زیادہ-بوجھ-نہیں-ڈالے-گی-چیئرمین-ایف-بی-آر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org