QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری آج جاتی امرا جائیں گے

16 Jun 2019 11:21

مریم نواز نے چیئرمین پی پی کو جاتی امراء مدعو کیا ہے، ملاقات میں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ ترین سیاسی قیادت کی گرفتاری، ملک کی موجودہ معاشی صورت حال اور حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل پر بات ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔  مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی دعوت پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج جاتی امرا جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج مریم نواز سے ملاقات کریں گے، ملاقات کی دعوت مریم نواز کی جانب سے دی گئی۔ جس کے تحت بلاول بھٹو زرداری آج دوپہر رائیونڈ میں مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ان کے قریبی سیاسی رفقا بھی شریک ہوں گے، ملاقات میں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ ترین سیاسی قیادت کی گرفتاری، ملک کی موجودہ معاشی صورت حال اور حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل پر بات ہو گی۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو دعوت افطار پر مدعو کیا تھا، جس میں مریم نواز بھی شریک ہوئی تھیں، یہ دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان پہلی باضابطہ سیاسی ملاقات تھی۔


خبر کا کوڈ: 799791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799791/بلاول-بھٹو-زرداری-آج-جاتی-امرا-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org