QR CodeQR Code

آصف زرداری کی گرفتاری پر کے پی اسمبلی بجٹ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ

16 Jun 2019 11:26

پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر خزانہ کو بجٹ تقریر نہیں کردیں گے، ہمارے احتجاج میں اے این پی، جے یو آئی (ف) اور (ن) لیگ بھی شامل ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا لائحہ عمل تیار کرلیا ہے، جس کے تحت پیپلز پارٹی کے ارکان بجٹ تقریر کے دوران شور شرابہ کریں گے۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حمات بھی حاصل کرلی ہے۔ پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر خزانہ کو بجٹ تقریر نہیں کردیں گے، ہمارے احتجاج میں اے این پی، جے یو آئی (ف) اور (ن) لیگ بھی شامل ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 799792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799792/آصف-زرداری-کی-گرفتاری-پر-کے-پی-اسمبلی-بجٹ-اجلاس-میں-احتجاج-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org