QR CodeQR Code

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

17 Jun 2019 11:30

بنوں ڈویژن کو پولیو سے متاثرہ علاقوں میں خطرناک ترین ڈویژن قرار دیا گیا ہے۔ رواں سال کے دوران ضلع بنوں میں پولیو کے 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا۔ جانی خیل کے رہائشی 17 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل کے رہائشی 17 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ پولیو سے متاثرہ بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ بچے کو شروع سے بخار رہتا تھا بعد میں ہاتھ پائوں میں ڈھیلا پن آنا شروع ہوگیا۔ بنوں ڈویژن کو پولیو سے متاثرہ علاقوں میں خطرناک ترین ڈویژن قرار دیا گیا ہے۔ رواں سال کے دوران ضلع بنوں میں پولیو کے 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بنوں ڈویژن میں آج سے انسداد پولیو مہم آج کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 799915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799915/بنوں-میں-پولیو-کا-ایک-اور-کیس-سامنے-ا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org