QR CodeQR Code

قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں سیاحت پر دو روزہ عالمی کانفرنس 27 اور 28 جون کو منعقدہ ہو گی

17 Jun 2019 19:28

دو روزہ عالمی کانفرنس کی تیاریاں حتمی مراحل میں پہنچ گئیں جس میں بین الاقوامی کانفرنس میں ملکی وبین الاقوامی ماہرین تعلیم سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں سیاحت پر دو روزہ عالمی کانفرنس 27 اور 28 جون کو منعقدہ ہو گی، کے آئی یو میں پہلی دفعہ مونٹینئرنگ، ایکو ٹوریزم اینڈ ہاسپٹیلیٹی منیجمنٹ پر 27 اور 28 جون کو ہونے والی دو روزہ عالمی کانفرنس کی تیاریاں حتمی مراحل میں پہنچ گئیں بین الاقوامی کانفرنس میں ملکی وبین الاقوامی ماہرین تعلیم سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے۔ دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کرنے کا مقصد گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی اور جی بی میں سیاحت کے مواقع پر روشنی ڈالنا اور تجاویز دینا ہے، ساتھ ساتھ جی بی کی تاریخ، رسم و رواج اور علاقے کا تشخص عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے، جس سے گلگت بلتستان کا مثبت چہر ہ بین الاقوامی سطح پرمزید متعارف ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 799988

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799988/قراقرم-یونیورسٹی-ہنزہ-کیمپس-میں-سیاحت-پر-دو-روزہ-عالمی-کانفرنس-27-اور-28-جون-کو-منعقدہ-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org