QR CodeQR Code

ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے، عثمان بزدار

18 Jun 2019 10:38

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان شاء اللہ فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہداف حاصل کریں گے، عوامی خدمت کا سفر شروع ہو چکا جو رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزادر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  حکومت میں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں، ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی، معیشت کی خراب حالت کی ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے معیشت کو درست کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔ وزیراعلی کا مزید کہنا ہے کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان شاء اللہ فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہداف حاصل کریں گے، عوامی خدمت کا سفر شروع  ہو چکا جو رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 800089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800089/ہماری-سمت-درست-اور-نیت-نیک-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org