0
Tuesday 18 Jun 2019 10:38

ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے، عثمان بزدار

ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزادر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  حکومت میں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں، ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی، معیشت کی خراب حالت کی ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے معیشت کو درست کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔ وزیراعلی کا مزید کہنا ہے کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان شاء اللہ فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہداف حاصل کریں گے، عوامی خدمت کا سفر شروع  ہو چکا جو رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 800089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش