QR CodeQR Code

بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی کا خوف، تاجکستان میں نوجوانوں کے عبادت گاہوں میں جانے پر پابندی عائد

20 Jun 2011 15:11

اسلام ٹائمز:حکومت کے اس فیصلے کو مسلم لیڈروں سمیت عیسائی جماعتوں کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی کو روکنا ہے


دوشنبے:اسلام ٹائمز۔ وسطی ایشیا کے مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں حکومت نے اٹھارہ سال سے کم عمر نوجوانوں کے مساجد جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تاجک حکومت کے اس نئے قانون کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر کسی بھی نوجوان کو مسجد، چرچ یا کسی بھی مذہبی عبادت گاہ جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ حکومت کے اس فیصلے کو مسلم لیڈروں سمیت عیسائی جماعتوں کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی کو روکنا ہے۔ واضح رہے کہ تاجکستان کا سرکاری طور پر کوئی مذہب نہیں ہے لیکن یہاں کی نوّے (90) فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔


خبر کا کوڈ: 80023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/80023/بڑھتی-ہوئی-مذہبی-انتہا-پسندی-کا-خوف-تاجکستان-میں-نوجوانوں-کے-عبادت-گاہوں-جانے-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org