QR CodeQR Code

اپوزیشن جماعتیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہیں، اسد نقوی

19 Jun 2019 13:15

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کرپشن کے خلاف اقدامات کی تائید کرتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل کے ذریعے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ گرفتاریوں کو سیاسی انتقام کا الزام دے کر اپوزیشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے، یہ کیسز انہی جماعتوں کی طرف سے اپنے اپنے ادوار میں ایک دوسرے کیخلاف بنائے ہوئے کیسز ہیں، اپوزیشن حقیقی عوامی مسائل کی بجائے کرپٹ عناصر کو بچانے کی مہم پر لگ چکی ہے، عوام کرپٹ عناصر سے قومی دولت کی واپسی کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کرپشن کے خلاف اقدامات کی تائید کرتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، ملکی دولت اور وسائل کی لوٹ مار نے آج پاکستانی قوم کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف حکومت کو سخت اقدامات کرنا ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی معیشت کو کرپشن نے کھوکھلا کر دیا ہے، اس ناسور کے خلاف حکومت کو نچلی سطح سے آگاہی مہم شروع کرنا ہوگی، علماء کرام کو بھی کردار ادار کرنا ہوگا اور تعلیمی نصاب میں کرپشن کے خلاف مضامین شامل کئے جائیں، تاکہ معاشرے میں کرپشن سے نفرت پیدا ہو۔


خبر کا کوڈ: 800345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800345/اپوزیشن-جماعتیں-عوام-کی-ا-نکھوں-میں-دھول-جھونکنے-کوشش-کر-رہی-ہیں-اسد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org