QR CodeQR Code

حکومت پہلے پرویز مشرف اور شوکت عزیز کو واپس لائے، پھر اسحاق ڈار بھی آجائیں گے، محمد زبیر

20 Jun 2019 02:38

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ اسحاق ڈار نا انصافی کے خوف سے وطن واپس نہیں آرہے ہیں، نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز پاکستان کے شہری نہیں ہیں، حسن اور حسین نواز کسی پاکستانی ادارے کو جوابدہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ  اسحاق ڈار اس لئے وطن واپس نہیں آرہے کیونکہ انہیں انصاف ملنے کی امید نہیں ہے، حکومت پہلے پرویز مشرف اور شوکت عزیز کو واپس لائے، پھر اسحاق ڈار بھی آجائیں گے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار ناانصافی کے خوف سے وطن واپس نہیں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز پاکستان کے شہری نہیں ہیں، حسن اور حسین نواز کسی پاکستانی ادارے کو جوابدہ نہیں۔ اسحاق ڈار سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر محمد زبیر نے کہا کہ ایم او یو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی، جب تحویل مجرمان کا معاہدہ ہوگا تو دیکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 800450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800450/حکومت-پہلے-پرویز-مشرف-اور-شوکت-عزیز-کو-واپس-لائے-پھر-اسحاق-ڈار-بھی-آجائیں-گے-محمد-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org