QR CodeQR Code

شہباز شریف کی گاڑی نے اپنے ہی کارکن کو روند ڈالا

20 Jun 2019 13:53

شہباز شریف نواز شریف سے ملاقات کیلئے جیل پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نواز شریف سے گوجرانوالہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آنیوالا لیگی کارکن راشد شہباز شریف کی جھلک دیکھنے کیلئے آگے بڑھا تو گاڑی اس کے پاﺅں پر چڑھ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گاڑی نے اپنے ہی کارکن کو روند ڈالا، زخمی کارکن کو ساتھی اٹھا کر ہسپتال لے گئے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنے بھائی میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل پہنچے تو یہاں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے گوجرانوالہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آنے والا لیگی کارکن راشد پارٹی صدر شہباز شریف کی جھلک دیکھنے کیلئے آگے بڑھا تو شہباز شریف کی گاڑی اس کے پاﺅں پر چڑھ  گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، ن لیگ کے کارکن زخمی ساتھی اٹھا کر ہسپتال چلے گئے جبکہ میاں شہباز شریف اپنے بھائی سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل کے اندر چلے گئے۔ شہباز شریف نے رک کر کارکن کو دیکھنا بھی گوارا نہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 800556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800556/شہباز-شریف-کی-گاڑی-نے-اپنے-ہی-کارکن-کو-روند-ڈالا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org