QR CodeQR Code

موجودہ بجٹ میں ہم نے کراچی کیلئے بہت سی اسکیمیں رکھی ہیں، ناصر حسین شاہ

20 Jun 2019 16:20

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی کی کے ایم سی کو ناکافی فنڈ کی بات سے متفق ہوں، کے ایم سی میں بہت زیادہ لوگ رکھے گئے ہیں، کے ایم سی کو دیئے گئے فنڈ کا زیادہ حصہ تنخواہوں میں چلا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ میئر کراچی کی کے ایم سی کو ناکافی فنڈ کی بات سے متفق ہوں، کراچی کے لئے بہت زیادہ بجٹ چاہیئے، وفاق نے سندھ حکومت کو 120 ارب کم دیئے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں ہم نے کراچی کے لئے بہت سی اسکیمیں رکھی ہیں، ہم نے اچھی خاصی رقم کراچی میں منصوبوں کے لئے رکھی ہے، بلاول بھٹو نے بھی کراچی کے لئے اسکیمیں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی کے ایم سی کو ناکافی فنڈ کی بات سے متفق ہوں، کے ایم سی میں بہت زیادہ لوگ رکھے گئے ہیں، کے ایم سی کو دیئے گئے فنڈ کا زیادہ حصہ تنخواہوں میں چلا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 800582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800582/موجودہ-بجٹ-میں-ہم-نے-کراچی-کیلئے-بہت-سی-اسکیمیں-رکھی-ہیں-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org