QR CodeQR Code

خانیوال سے 3 دہشتگرد گرفتار

21 Jun 2019 10:03

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں میں شاکراللہ، مصعب زبیر اور آصف ندیم شامل ہیں۔ دہشتگردوں سے بارودی مواد، 6 دستی بم، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی ملتان نے خانیوال میں جہانیاں روڈ سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں میں شاکراللہ، مصعب زبیر اور آصف ندیم شامل ہیں۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد، 6 دستی بم، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کا ہدف خانیوال میں حساس تنصیبات تھیں۔ تینوں دہشت گرد اپنی کالعدم تنظیم کے لئے فنڈز بھی اکٹھا کر رہے تھے۔ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 800656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800656/خانیوال-سے-3-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org