0
Friday 21 Jun 2019 10:03

خانیوال سے 3 دہشتگرد گرفتار

خانیوال سے 3 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی ملتان نے خانیوال میں جہانیاں روڈ سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں میں شاکراللہ، مصعب زبیر اور آصف ندیم شامل ہیں۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد، 6 دستی بم، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کا ہدف خانیوال میں حساس تنصیبات تھیں۔ تینوں دہشت گرد اپنی کالعدم تنظیم کے لئے فنڈز بھی اکٹھا کر رہے تھے۔ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 800656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش