QR CodeQR Code

وزیراعظم نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دیدی

21 Jun 2019 23:56

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے اعلیٰ سطح کی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی، اور امکان ہے کہ میثاق معیشت کمیٹی میں سینیٹ و قومی اسمبلی کے تمام سیاسی جماعتوں سے اراکین شامل کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصییلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی، ملاقات میں ہاؤس چلانے کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی، اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی بجٹ تقاریر پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خصوصی پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسپیکر اسد قیصر نے بجٹ پاس کروانے کے حوالے سے اپنی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دے دی اور فیصلہ کیا گیا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے اعلیٰ سطح کی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی، اور امکان ہے کہ میثاق معیشت کمیٹی میں سینیٹ و قومی اسمبلی کے تمام سیاسی جماعتوں سے اراکین شامل کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق میثاق معیشت کمیٹی کے قیام کی تجویز اپوزیشن جماعتوں نے دی تھی تاکہ سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما ملکی معیشت میں بہتری کے لئے تجاویز دے سکیں۔


خبر کا کوڈ: 800794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800794/وزیراعظم-نے-اپوزیشن-کے-ساتھ-میثاق-معیشت-طے-کرنے-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org