0
Friday 21 Jun 2019 23:56

وزیراعظم نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصییلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی، ملاقات میں ہاؤس چلانے کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی، اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی بجٹ تقاریر پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خصوصی پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسپیکر اسد قیصر نے بجٹ پاس کروانے کے حوالے سے اپنی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دے دی اور فیصلہ کیا گیا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے اعلیٰ سطح کی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی، اور امکان ہے کہ میثاق معیشت کمیٹی میں سینیٹ و قومی اسمبلی کے تمام سیاسی جماعتوں سے اراکین شامل کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق میثاق معیشت کمیٹی کے قیام کی تجویز اپوزیشن جماعتوں نے دی تھی تاکہ سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما ملکی معیشت میں بہتری کے لئے تجاویز دے سکیں۔
خبر کا کوڈ : 800794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش