QR CodeQR Code

کشمیر میں ہی نئی پارٹیاں اور نئے اتحاد کیوں، ڈاکٹر مصطفٰی کمال

22 Jun 2019 22:17

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این سی کے معاون جنرل سیکرٹری نے کہا کہ عوامی اشتراک سے نیشنل کانفرنس آج بھی دشمنوں کیخلاف صف آراء ہے اور یہی ایک سیاسی جماعت ہے جو ریاست کے مفادات کا تحفظ کرنیکا مادہ رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ جموں اور لداخ میں نئی پارٹیاں اور نئے اتحاد معرض وجود میں کیوں نظر نہیں آرہے ہیں۔؟ نوائے صبح کمپلیکس میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیرمقدم کیا گیا۔ ڈاکٹر مصطفٰی کمال نے ریاست کے تینوں خطوں کے عوام سے متحدہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 1947ء سے ہی ہمیں ٹولیوں میں بانٹنے کی شروعات کی گئی اور کشمیریوں کی آواز کو بے وزن کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ ڈاکٹر مصطفٰی کمال نے کہا کہ جموں اور لداخ میں نئی پارٹیاں اور نئے اتحاد معرض وجود کیوں نہیں آرہے ہیں، یہ سرگرمیاں صرف کشمیر میں ہی کیوں دیکھنے کو ملتی ہیں۔؟ اس پر عوام کو غور و خوض کرنا چاہیئے کیونکہ یہ سب کچھ ہماری آواز کو تقسیم کرنے کیلئے کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی اشتراک سے نیشنل کانفرنس آج بھی دشمنوں کے خلاف صف آراء ہے اور یہی ایک سیاسی جماعت ہے جو ریاست کے مفادات کا تحفظ کرنے کا مادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اشتراک سے نیشنل کانفرنس اگلی حکومت بنائے گی اور ہماری حکومت سب کو ساتھ لے کر چلے گے۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس تمام اقلیتوں کے ساتھ انصاف کرنے کے ساتھ ساتھ نیشنل کانفرنس ریاست کے تمام خطوں اور ذیلی خطوں کی علاقائی خودمختاری کیلئے وعدہ بند ہیں۔


خبر کا کوڈ: 800829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800829/کشمیر-میں-ہی-نئی-پارٹیاں-اور-نئے-اتحاد-کیوں-ڈاکٹر-مصطف-ی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org