QR CodeQR Code

مولانا گلزار حسین فیاضی ایم ڈبلیو ایم شیخوپورہ کے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب

22 Jun 2019 12:34

شیخوپورہ میں خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ مجلس نے ہر محاذ پر ملت کی آگے بڑھ کر ترجمانی اور خدمت کی ہے اور فرقہ پرست دشمنوں کو ذلت آمیز شکست دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع شیخوپورہ کا جانثاران امامؑ عصر کنونشن مسجد حسینیہ حیدریہ فاروق آباد میں منعقد ہوا، جس میں کثرت رائے سے مولانا گلزار حسین فیاضی آئندہ تین سال کے لیے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ اس موقع پر رکن شوریٰ عالی علامہ سید مبارک علی موسوی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے رکن رائے ناصر علی نے شرکت کی اور انتخابی عمل کی نگرانی کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ عالی مولانا مبارک علی موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملت جعفریہ کی سربلندی اور حقوق کے تحفظ کا علم لے کر اٹھی ہے، مجلس نے ہر محاذ پر ملت کی آگے بڑھ کر ترجمانی اور خدمت کی ہے اور فرقہ پرست دشمنوں کو ذلت آمیز شکست دی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 800873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800873/مولانا-گلزار-حسین-فیاضی-ایم-ڈبلیو-شیخوپورہ-کے-ضلعی-سیکرٹری-جنرل-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org