QR CodeQR Code

غذر میں معروف فٹبالر اپنے ہی رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل

22 Jun 2019 17:25

پولیس نے فٹبالر اسرار الدین کے قتل کے الزام میں دو کزن سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔  غذر کی تحصیل یاسین میں معروف فٹبالر اسرار الدین اپنے ہی رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل ہو گیا، پولیس نے فٹبالر اسرار الدین کے قتل کے الزام میں دو کزن سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ دو روز قبل اسرار الدین رات کو اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا، جس کی تحقیقات جاری تھیں، پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے، ملزمان نے پولیس کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اسرار الدین پر گھر کے عقب سے فائرنگ کی اور پتھراؤ کر کے دریائے یاسین میں چھلانگ لگانے پر مجبور کیا۔ تینوں ملزمان کیخلاف یاسین پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 800945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800945/غذر-میں-معروف-فٹبالر-اپنے-ہی-رشتہ-داروں-کے-ہاتھوں-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org