QR CodeQR Code

شگر کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، راجہ جلال

23 Jun 2019 13:17

گورنر گلگت بلتستان کا سابق رکن اسمبلی راجہ اعظم خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مالی امداد کرے گی اور متاثرہ مکانات و دیگر نقصانات کا ازالہ کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کہا ہے کہ شگر کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کی مالی امداد کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، سابق رکن اسمبلی راجہ اعظم خان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر بلتستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عوام نے مشکل گھڑی میں متاثرین کا بھرپور ساتھ دیا اور ایک مثال قائم کی۔ حکومت سیلاب متاثرین کی مالی امداد کرے گی اور متاثرہ مکانات و دیگر نقصانات کا ازالہ کریگی۔


خبر کا کوڈ: 801068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801068/شگر-کے-سیلاب-متاثرین-کو-تنہا-نہیں-چھوڑیں-گے-راجہ-جلال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org