0
Sunday 23 Jun 2019 13:17

شگر کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، راجہ جلال

شگر کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، راجہ جلال
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کہا ہے کہ شگر کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کی مالی امداد کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، سابق رکن اسمبلی راجہ اعظم خان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر بلتستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عوام نے مشکل گھڑی میں متاثرین کا بھرپور ساتھ دیا اور ایک مثال قائم کی۔ حکومت سیلاب متاثرین کی مالی امداد کرے گی اور متاثرہ مکانات و دیگر نقصانات کا ازالہ کریگی۔
خبر کا کوڈ : 801068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش