QR CodeQR Code

سید سجاد زیدی ایم ڈبلیو ایم ضلع اوکاڑہ کے سیکرٹری جنرل منتخب

23 Jun 2019 15:30

مولانا سید حسن رضا ہمدانی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے رکن رائے ناصر علی، رانا ماجد علی نے بھی شرکت کی اور انتخابی عمل کی نگرانی کی۔ اس موقع پر رکن صوبائی کابینہ مولانا سید حسن رضا ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی تنظیم نو کا عمل تیزی سے جاری ہے، جسے آئندہ چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع اوکاڑہ  کا "جان نثاران امام عصر کنونشن" نخلستان ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں کثرت رائے سے سید سجاد رضا زیدی آئندہ 3 سال کیلئے ضلع کے سیکرٹری جنرل اور سید ممتاز حسین بخاری ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر مولانا سید حسن رضا ہمدانی  نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے رکن رائے ناصر علی، رانا ماجد علی نے بھی شرکت کی اور انتخابی عمل کی نگرانی کی۔ اس موقع پر رکن صوبائی کابینہ مولانا سید حسن رضا ہمدانی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی تنظیم نو کا عمل تیزی سے جاری ہے، جسے آئندہ چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے اجتماع میں سینٹرل پنجاب سے بھرپور شرکت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 801073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801073/سید-سجاد-زیدی-ایم-ڈبلیو-ضلع-اوکاڑہ-کے-سیکرٹری-جنرل-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org