QR CodeQR Code

اپوزیشن کا کوئی ذاتی مطالبہ نہیں ہے، سردار عتیق

24 Jun 2019 09:01

اتوار کے روز ایوان میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کو تاحکم ثانی ذمہ داریاں سونپنا ان کے ساتھ مذاق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ وزراء حکومت کی بڑی تعداد نے اپوزیشن کے موقف کی کھل کر حمایت کی۔ اپوزیشن کا کوئی ذاتی مطالبہ نہیں ہے، نواز لیگ حکومت نے کرپشن میں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر افتخار گیلانی جنہوں نے ہمارے مؤقف کی تائید کی کہ 11 کروڑ روپے کا ٹھیکہ غیرقانونی دیا گیا۔ سردار عتیق نے عامر الطاف، مشتاق منہاس، مسعود خالد، رشید ترابی اور اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کے مؤقف کی حمایت کی۔ اتوار کے روز ایوان میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ وزیر خزانہ کو تاحکم ثانی ذمہ داریاں سونپنا ان کے ساتھ مذاق ہے۔ موجودہ اپوزیشن نے انتہائی پارلیمانی انداز میں اپنا احتجاج کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 801143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801143/اپوزیشن-کا-کوئی-ذاتی-مطالبہ-نہیں-ہے-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org