QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 سالہ بچی جاں بحق

25 Jun 2019 11:35

ایک ہی خاندان کے بچے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے، جسکے نتیجے میں 3 سال کی ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ ھمزونی کے گاؤں پتی خیل میں ڈابرے پل کے قریب اسوقت پیش آیا جب ایک ہی خاندان کے بچے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کے ٹکرانے سے ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 سال کی ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ زخمیوں میں 6 ماہ، 3 اور 5 سال کے بچے شامل ہیں، جنہیں ایف ٹی سی فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 801372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801372/شمالی-وزیرستان-بارودی-سرنگ-کے-دھماکے-میں-3-سالہ-بچی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org