0
Tuesday 25 Jun 2019 11:35

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 سالہ بچی جاں بحق

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 سالہ بچی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ ھمزونی کے گاؤں پتی خیل میں ڈابرے پل کے قریب اسوقت پیش آیا جب ایک ہی خاندان کے بچے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کے ٹکرانے سے ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 سال کی ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ زخمیوں میں 6 ماہ، 3 اور 5 سال کے بچے شامل ہیں، جنہیں ایف ٹی سی فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 801372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش