QR CodeQR Code

اندرون سندھ فصلوں پر حملہ آور ٹڈی دَل کے خاتمے کیلئے اسپرے کرنے کی ہدایت

26 Jun 2019 22:06

گورنر سندھ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو اس قدرتی آفت سے بہتر انداز سے نمٹنے کے ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اندرون سندھ فصلوں پر ٹڈی دَل کے حملے سے بچاﺅ کیلئے وفاقی وزارت زراعت، وزارت فوڈ سکیورٹی اور وزارت ایوی ایشن ڈویژن سے رابطہ کیا اور ٹڈی دَل کے خاتمے کیلئے ہوائی اسپرے کرنے کے احکامات جاری کئے۔ گورنر سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام متاثرہ علاقوں میں ہوائی اسپرے یقینی بنائے جائیں۔ گورنر سندھ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو اس قدرتی آفت سے بہتر انداز سے نمٹنے کے ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔


خبر کا کوڈ: 801736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801736/اندرون-سندھ-فصلوں-پر-حملہ-ا-ور-ٹڈی-د-ل-کے-خاتمے-کیلئے-اسپرے-کرنے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org