QR CodeQR Code

آئی ایم ایف سے چھٹکارہ حاصل کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ثروت اعجاز قادری

26 Jun 2019 22:13

سکھر سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ غریبوں کو بجلی، گیس، پانی اور پیٹرول پر ریلیف دینے کی بجائے اضافہ کرکے بھوکے مرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو خطرہ حکومت سے نہیں بلکہ معاشی ناقص پالیسیوں سے ہے، ڈالر کی اونچی اڑان کا نہ رُکنا معیشت کے عدم استحکام ہونے کی علامت ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیکر غریبوں کو محرومیوں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، موجودہ بجٹ ملک کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، جو کئی دھائیوں سے پاکستان کو معاشی طور پر دیمک کی طرح کھا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر سکھر سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارہ حاصل کئے بغیر ملک معاشی طور پر آگے نہیں بڑھ سکتا، غریبوں کو بجلی، گیس، پانی اور پیٹرول پر ریلیف دینے کی بجائے اضافہ کرکے بھوکے مرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی پالیسیوں کو نہیں بدلا تو پھر عوام تبدیلی کا مکمل حق رکھتے ہیں، حکومتی معاشی پالیسیاں کسی طور بھی عوام دوست نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 801740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801740/آئی-ایم-ایف-سے-چھٹکارہ-حاصل-کئے-بغیر-ملک-آگے-نہیں-بڑھ-سکتا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org