QR CodeQR Code

پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار

27 Jun 2019 10:35

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان زاہد ملا اور راشد کا تعلق کالعدم تنظیم کے شیخ ممتاز گروپ سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی ملی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان زاہد ملا اور راشد کا تعلق کالعدم تنظیم کے شیخ ممتاز گروپ سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی ملی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل کراچی کے علاقے مومن آباد میں 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 801791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801791/پولیس-اہلکاروں-کے-قتل-میں-ملوث-2-دہشت-گرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org