0
Thursday 27 Jun 2019 10:35

پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار

پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان زاہد ملا اور راشد کا تعلق کالعدم تنظیم کے شیخ ممتاز گروپ سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی ملی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل کراچی کے علاقے مومن آباد میں 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 801791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش