QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی پنجاب حکومت کے فوکل پرسن مقرر

27 Jun 2019 15:49

سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسد عباس نقوی مجلس وحدت مسلمین میں مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں جبکہ قومی امن کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ پنجاب حکومت نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتِ پنجاب نے سید اسد عباس نقوی کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر کر دیا۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذہبی رواداری کے قیام کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اور رکن شوریٰ عالی سید اسد عباس نقوی کو وزیراعلیٰ کا فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسد عباس نقوی مجلس وحدت مسلمین میں مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں جبکہ قومی امن کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ پنجاب حکومت نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 801855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801855/ایم-ڈبلیو-کے-مرکزی-سیکرٹری-سیاسیات-اسد-نقوی-پنجاب-حکومت-فوکل-پرسن-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org