QR CodeQR Code

عمران خان سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات

29 Jun 2019 22:31

ذرائع نے بتایا کہ نون لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، ملاقات کرنے والے ارکان پنجاب اسمبلی کے نام فی الحال سامنے نہیں آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے حزب اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے 15 ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات بنی گالہ میں ہوئی جہاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ نون لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ارکان پنجاب اسمبلی کے نام فی الحال سامنے نہیں آئے ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی بجٹ کے ساتھ ساتھ پنجاب کا بھی مالی سال 20-2019ء کا بجٹ اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 802237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802237/عمران-خان-سے-مسلم-لیگ-ن-کے-ارکان-پنجاب-اسمبلی-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org