0
Saturday 29 Jun 2019 22:31

عمران خان سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات

عمران خان سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے حزب اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے 15 ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات بنی گالہ میں ہوئی جہاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ نون لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ارکان پنجاب اسمبلی کے نام فی الحال سامنے نہیں آئے ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی بجٹ کے ساتھ ساتھ پنجاب کا بھی مالی سال 20-2019ء کا بجٹ اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 802237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش