QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی حکومت جادو ٹونے پر یقین رکھتی ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

1 Jul 2019 23:23

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ایک ہی مقصد ہے کہ وہ اقتدار کو طول دیں، عوام کی چیخیں نکلے انہیں پرواہ نہیں، ملک کو معاشی اعتبار سے خطرات ہیں، ان پر توجہ دینے کے بجائے وزیراعظم ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جادو ٹونے پر یقین رکھتی ہے، تمام سازشوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ایک ہی مقصد ہے کہ وہ اقتدار کو طول دیں، عوام کی چیخیں نکلے انہیں پرواہ نہیں، ملک کو معاشی اعتبار سے خطرات ہیں، ان پر توجہ دینے کے بجائے وزیراعظم ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہیں، وزیراعظم سب کچھ چھوڑ کر گھوٹکی آئے کیونکہ پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ انہیں چرانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے ثابت کردیا کہ تحریک انصاف کی حکومت جادو ٹونے پر یقین   رکھتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی جادو ٹونے پر یقین نہیں رکھتی، ہارس ٹریڈنگ پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، سندھ کے ارکان اسمبلی بہادر اور باشعور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 802577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802577/تحریک-انصاف-کی-حکومت-جادو-ٹونے-پر-یقین-رکھتی-ہے-بیرسٹر-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org