QR CodeQR Code

جی بی کے عوام کے مطالبات وزیر اعظم تک پہنچائوں گا، ڈاکٹر عارف علوی

2 Jul 2019 17:52

ہنزہ التت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جس نے گلگت بلتستان نہیں دیکھا اس نے کچھ نہیں دیکھا۔ مجھے اس خطے سے محبت ہے۔ اتنی خوبصورت جگہ اللہ کی طرف سے آپ کے پاس امانت ہے، آپ اس کی قدر کریں اور حفاظت کریں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مطالبات وزیر اعظم تک پہنچائوں گا، مجھے اس خطے سے محبت ہے، اس لیے میں جی بی کا پرچار کرتا ہوں۔ ہنزہ التت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جس نے گلگت بلتستان نہیں دیکھا اس نے کچھ نہیں دیکھا ۔مجھے محبت ہے گلگت بلتستان سے اس لئے میں اس خطے کا پرچار کرتا ہوں۔ میں پورے پاکستان کا صدر ہوں، پاکستان میری جماعت ہے۔ اتنی خوبصورت جگہ اللہ کی طرف سے آپ کے پاس امانت ہے، آپ اس کی قدر کریں اور حفاظت کریں۔ جی بی کے لوگوں کو میں مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ نے امن قائم کیا ہے، پاکستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے، گلگت بلتستان کے عوام کے مطالبات کو میں وزیر اعظم تک پہنچا دونگا۔


خبر کا کوڈ: 802698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802698/جی-بی-کے-عوام-مطالبات-وزیر-اعظم-تک-پہنچائوں-گا-ڈاکٹر-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org