QR CodeQR Code

لکی مروت میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

2 Jul 2019 21:51

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین بینک سے پیسے نکالنے کیلئے آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی عداوت کی بناء پر پیش آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں موٹر سائیکل ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ گل بادشاہ چوک کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت رقیب اللہ، حاجی خواجہ محمد خان اور خان نواز کے نام سے ہوئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین بینک سے پیسے نکالنے کیلئے آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی عداوت کی بناء پر پیش آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 802763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802763/لکی-مروت-میں-فائرنگ-سے-3-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org